صوبائی حکومت کی جانب سے مالی طورپر کمزور مستحق افراد میں کیش امداد اگلے ہفتے سے شروع کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:18

خیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مالی طورپر کمزور مستحق افراد میں کیش امداد اگلے ہفتے سے شروع کیا جائیگا,امدادی پیکج کی تقسیم کیلئے شفاف اور منصفانہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہی, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی زیر صدارت صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع نوشہرہ کے مالی طور پر کمزور خاندانوں کے لئے 10ہزار روپے کی رقم کی ادائیگی سے متعلق اجلاس-اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان, ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی پروگرام سلطنت خان, ڈسٹرکٹ آفیسر زکوة صابر خان ,ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر خالد خان اور اکائنٹس آفیسر ڈی سی آفس نوشہرہ حق نواز نے شرکت کی۔

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے عید الفطر سے پہلے کچھ مستحق افراد میں چیکس تقسیم کئے تھے تاہم پالیسی میں پیچیدگی کی وجہ سے باقی مستحق افراد کی ادائیگی تعطل کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی زیر صدارت اجلاس میں پیچیدہ نکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے مستحق افرادمیں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کیمطابق ادائیگی کیلئے پلان کی منظوری دی گئیاس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق افراد میں 10000 روپے کی تقسیم اگلے دو دنوں میں شروع کی جائیگی اور تمام مستحق افراد میں امدادی رقوم منصفانہ اور شفاف طریقے سے تقسیم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :