کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:21

کرگل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے ضلع کرگل میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر نیچے تھی۔فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔