اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ کا بازار کمیٹی گوریکوٹ اور عمائدین گوریکوٹ کے ساتھ اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 13:40

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ کی سربراہی میں بازار کمیٹی گوریکوٹ اور عمائدین گوریکوٹ کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر استور زید احمد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ نے گوریکوٹ کےداخلی مقامات کو خوبصورت بنانے کے لیے تنصیب شدہ ،سٹریٹ لائٹس؛تمام شاپس کافرنٹ ایک جیسا پینٹ ،سیوریج نالوں کی تعمیر کے حوالے سے گوریکوٹ مین بازار سے نکاسی یقینی بنانے کے لیے بازار کمیٹی گوریکوٹ اور عمائدین گوریکوٹ کے ساتھ گوریکوٹ جمنیزم ہال میں اجلاس منعقد کیا۔

اس موقع تحصیلدار شونٹر عارف عالم نائب تحصیلدار شونٹر ضیإ الرحمان بازار کمیٹی کے صدر شاجہان مونسپل کمیٹی استور، ویسٹ منیجمنٹ استور،اور ضلع کونسل استور کے ذمہ داران اجلاس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین بٹ نے کہا کہ بازار کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام دکاندار اپنے دکانوں کی فرنٹ سائیڈ کی دیوار اور دروازے پر ایک ہی رنگ کا پینٹ کریں اور مرغی فروش دکانداروں کو دکانوں کے اندر ٹائلز لگانے کی بھی ہدایت کی ۔اس موقع پر بازار کمٹی کے صدر شاجہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ انتظاميہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہریوں کو ایک اچھا ماحول مہیا ہو سکے۔