معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کا ضلع ہنزہ کا مختصر دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:40

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے ہنزہ کا مختصر دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علی آباد میں آغا خان ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہیلتھ انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ہنزہ میں موجود سرکاری ہسپتالوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی ہیلتھ سنٹر میں کلینک کریں گے۔

جس سے عوام استفادہ کریں گے۔ معاون خصوصی نے اسوہ سکول اینڈ کالج کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے اسوہ سکول سے فارغ التحصیل ہوکر مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دینے والے پروفیشنلز ، سکول انتظامیہ اور اساتذہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسوہ سکول اینڈ کالجز کی گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

اس عظیم ادارے نے درجنوں ایسے پروفیشنلز پیدا کئے جو آج ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

جن پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسوہ سکول اینڈ کالج گنش میں 500 سے زائد طلباء و طالبات زیور تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں۔ اسوہ سکول گنش کو درپیش مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر پرنسپل اسوہ سکول گنش عرفان کریم نے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔معاون خصوصی نے علی آباد ، کریم آباد میں مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کی اور عوام کو درپیش مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کروایا۔

متعلقہ عنوان :