ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا بیساکھی تہوار کے سلسلہ میں گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد انتظامات بارے دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 14:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کیا، بیساکھی تہوارکی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے معزز مہمانوں کی آمد سے قبل سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کیے جانے کا جائزہ لیا ، ایس ایس پی آپریشنزگوجرانوالہ اورمنتظم گوردوارہ نے بریفنگ دی ۔