صوبائی وزیر تعلیم کا میٹرک کے جاری امتحانات میں شکایات موصول ہونے کا نوٹس

جمعہ 19 اپریل 2024 16:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے میٹرک کے جاری امتحانات میں شکایات موصول ہونے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری بیان میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی نظام میں کوئی بھی غلطی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی اہلکار امتحانی نظام کو خراب کرنے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف سحت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میٹرک کے جاری امتحانات کو ہر صورت صاف اور شفاف بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر کے امتحانی ہالوں کی میں خود اور میری ٹیمز مانیٹرنگ کر رہی ہے، تمام امتحانی عملے کو سختی سے ہدایات ہیں کہ کوئی پیپر لیک نہ ہو، ورنہ سخت کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ بیسڈ امتحانات لیں گے تاکہ حقدار کا حق نہ مارا جائے۔

متعلقہ عنوان :