منشیات فروش گرفتار ، 5 کلو سے زائد چرس برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 17:08

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث منشیات فروش گرفتار کر کےقبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح انسپیکٹر مہتاب خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شبیر حسین ولد عطاء اللہ سکنہ میرا علی خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5 کلو 653 گرام چرس برآمد کر لی، منشیات فروش کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :