لاہورہائیکورٹ، ایم این اے عمر فاروق کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 28 مئی تک ملتوی

جمعہ 19 اپریل 2024 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے پی ٹی آئی کے ایم این اے عمر فاروق کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے ،جس پر سماعت ملتوی کر دی گئی،درخواست گزار کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے رپورٹ پیش کر دی تھی۔