امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے امیر العظیم کو سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا

لیاقت بلوچ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی نائب امراء جماعت اسلامی مقرر

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز شوریٰ سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے منصورہ میں جاری بیان میں کہا کہ پہلے مرحلے میں لیاقت بلوچ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی کو نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان مقرر کر دیا ہے ۔ دیگر نائب امراء کے لئے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید نائب امراء اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا تقرر بعد ازاں کیا جائے گا۔