ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو حلقہ این اے 119میں جلسے کی اجازت دے دی

جمعہ 19 اپریل 2024 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 119 میں جلسے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جہاں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کہے ہم جلسہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کو ہدایت کی کہ ڈی آفس درخواست گزار کو جلسے کی جگہ کے بارے میں کچھ دیر میں آگاہ کرے۔