سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ

صوبائی محکموں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں رقوم کا ڈیٹا اکٹھا شروع کردیا‘ذرائع

جمعہ 19 اپریل 2024 19:45

سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب بھر کے سرکاری محکموں میں مالی 23-2022میں 76.02 بلین کی بجلی کے بلوں میں اوورچارجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی فراہم کردہ تفصیلات پر پری آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

انرجی ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اداروں نے 1915.85میگا واٹ بجلی استعمال کی، پنجاب بھر میں سرکاری اداروں سے اوورریڈنگ ،اوور چارجنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹ دفاتر بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی رقوم کی تفصیلات ارسال کریں، تمام سرکاری دفاتر اے جی آفس،متعلقہ اکائونٹس دفاتر کو بجلی کے بل ارسال کریں، اصل میٹر ریڈنگ اور اوور بلنگ کتنی کی گئی تفصیلات اکائونٹ آفس کو ارسال کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اوور بلنگ کا معاملہ بجلی کی ترسیل کار کمپنیزکے سامنے رکھا جائے گا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ ،اکائونٹ دفاتر،اکائونٹ جنرل اور فنانس ڈیپارٹمنٹ معاملہ کی جانچ پڑتال کریگا۔ رپورٹ کی روشنی میں صوبائی محکموں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں رقوم کا ڈیٹا اکٹھا شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :