ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے پری مون سون ماسٹرپلان جاری کردیا

جمعہ 19 اپریل 2024 19:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے پری مون سون کے دوران سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی ماسٹر پلان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عارف خٹک کی سربراہی میں جمعہ کے روز ضلعی آفس میں میٹنگ اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 نے اپنا ایمرجنسی پلان جاری کر دیا ، پلان کے تحت ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ جبکہ شہر سمیت سیاحتی مقامات نتھیاگلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی سمیت ضلع بھر میں ریسکیورزہائی الرٹ رہیں گے،ریسکیو سٹیشنز میں ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ایمرجنسی آلات مکمل طور پر فعال کر دیئے گئے ہیں،ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ سال کی طرح مون سون کے موقع پر ریسکیو ایبٹ آباد کے جوان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی قیادت میں سیاحوں سمیت عوام کو بہترین ریسکیو سروس مہیا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :