گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 20:19

گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر  (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں پی ہوٹا کے ڈائریکٹر ویجیلنس عدنان احمد بھٹی بھی موجودتھے،ملاقات کے دوران کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں بہتری کے لیے اقدامات اور مزید قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر برگیڈیر(ریٹائرڈ)رئوف افتخار احمد نے جس طرح دکھی انسانیت کی خدمت کی قابل تحسین ہے۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبہ میں گراں قدر خدمات کو سراہا اور انہیں تعریفی سند دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ دینے کے لیے متعلقہ حکام کو متوجہ بھی کریں گے،کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد نے گورنر پنجاب کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی ایم ایچ راولپنڈی و دیگر ہسپتالوں میں اڑھائی ہزار سے زائد کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کیے ہیں۔ڈاکٹر بریگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی طرف سے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :