چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت مضبوط امیدوار

جمعہ 19 اپریل 2024 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلیے شیر افضل مروت کا نام سامنے اگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلیے شیر افضل مروت کا نام دے دیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عددی اعتبار سے اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران زیادہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کوچیئرمین پی اے سی ملنا چاہیے، قومی اسمبلی کی 35 وزارتوں کی کمیٹیوں سے متعلق خط کے جواب میں اپنے ارکان کے نام اسپیکرکو دیں گے۔