پشاور، ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈی جی ہیلتھ سے اجازت لینے کی ہدایات جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈی جی ہیلتھ سے اجازت لینے کی ہدایات جاری کردی مراسلے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کرنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ڈیوٹی سٹیشن کو چھوڑنے سے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے پیشگی اجازت ضرور لیں۔

(جاری ہے)

ضم شدہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز او ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی اپنا ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو مطلع کرینگے۔اعلامیہ کے مطابق دیر اپر اور لوئر، سوات، چترال اپر اور لوئر، کوہستان اپر اور لوئر، کولء پالس، مہمند، خیبر ، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں صحت کی ایمرجنسی خدمات بروقت فراہم کرنے کیلئے ان اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنے ڈیوٹی سٹیشنز پر موجود رہینگے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اس اعلامیے پر عملدرآمد کے پابند ہیں تاکہ صحت کی بروقت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکی

متعلقہ عنوان :