عارف والا، کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جا ں بحق -2 زخمی ہوگئے

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جا ں بحق -2زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہوتہ روڑ پر پٹرول پمپ پر شہباز ،مزمل اور خاور کام کررہے تھے آہنی سیڑھی کو سیدھا کرتے الیکٹراک تار سے چھوجانے پر کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں شہباز موقع پر جاں بحق جبکہ مزمل اورخاور زخمی ہوگئے ریسکیو1122اہلکاروں نے فوری طورپر زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :