مختلف اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں، میر سرفراز بگٹی

دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف لڑائی صرف فوج یا سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ یہ جنگ ہم سب کی ہے ، صوبائی کابینہ اجلاس سے گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2024 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مختلف اداروں میں اصلاحات لارہے ہیں ۔ دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف لڑائی صرف فوج یا سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ یہ جنگ ہم سب کی ہے اور مل کر اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ صوبائی کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ہمیں آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثال قائم کرنا ہو گی ۔

تمام شعبوں میں شفا فیت کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لئے ا قدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے میںدہشتگردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی صرف فوج یا سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ ہم سب کی جنگ ہے ۔ انہوں نے کہا میرے دروازے آپ سب کے لئے کھلے ہیں ۔ ہم سب نے ایک ٹیم کی طرح صوبے کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے ہیں ۔ ایک دوسرے کا بازو بننا ہے ۔ اور اپنی قیادت کو منوانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کابینہ کی مشاورت سے مسائل حل کریں گے ۔ گورننس میں بہتری کے لئے بھی کام کر یں گے ۔ بلوچستان ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا ۔