تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلدیہ عظمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے موثر اقدامات کا فیصلہ

شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام اداروں کو اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ،کمشنرکراچی سید حسن نقوی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے تجاوزات کے رحجان کو روکنے کے لیے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرز انٹی اینکروچمنٹ فورس ، لینڈ اوننگ ایجنسیوں اور پولیس کو مربوط کوششیں کر نی چاہئے۔ وہ اپنے دفتر میں شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کی کوششوں کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

انٹی اینکروچمنٹ فورس کے ڈائریکٹر راجہ طارق نے اجلاس کو سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمہ کی کارکردگی کی تفصیلات کارروائی کے طریقہ کار اورتجاوزات کے خاتمہ کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں اعداد و شمار کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کیا۔فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے نئی تجازات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقہ میں تجاوزات کی فہرست تیار کر کے پولیس متعلقہ شہری اداروں اور انٹی اینکروچمنٹ فورس کی مدد اور تعاون سے اقدامات کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے پتھاروں آور ٹھیلوں کی روک تھام کے لئے بلدیہ عظمی کراچی اور دیگر شہری اداروں کے تعاون اور مدد سے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :