لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان

جمعہ 19 اپریل 2024 21:27

لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہوئے خودکش دھماکے کے حوالے سے پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے بر وقت ایکشن اور منظم کارروائی سے دہشت گرد ناکام رہے، بروقت اقدام سے پولیس کا مورال بلند ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے لانڈھی دھماکے کی رپورٹ طلب کی تھی۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعے کی جامع تحقیقات کے احکامات جاری کیے تھے۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حکم دیا تھا کہ تحقیقات اور پولیس ایکشن پر مشتمل رپورٹ ارسال کی جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جائیں، کسی کو امن و امان سبوتاڑ کرنے نہیں دیں گے۔#