پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کا معاملہ

جمعہ 19 اپریل 2024 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس اہم عتیق شاہ نے تحریر کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلی فیصلے کے متن کے مطابق عدالت کا وزیراعلی خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے اقدامات اٹھانیکا حکم دیا۔آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے اور سپیکر صوبائی اسمبلی سینٹ انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران سے حلف لیں، اسپیکر کے پی اسمبلی نو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لیں، مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے۔