ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں : مولانا زاہد محمود قاسمی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہاہے کہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام ایسا آفاقی مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ہی امن و سلامتی اور محبت پر قائم ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے دہشت گردی کا نہیں اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ اور انسانوں کے مابین محبت اور خیر سگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے اسلام کا نا م لے کر کوئی بھی گروہ دہشت گردی یا تشدد کا مظاہرہ کرتا ہے تو حقیقت میں وہ اسلام کی خدمت نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام سے ایک انحراف اور شریعت محمدیہؐ میں ایک تحریف کا مرتکب ہے اسلام نے جہاں انسانی جان کی حرمت کااعلان کیا ہے وہیں پہ وضاحت کی ہے کہ فتنہ و فساد برپا کرنے اور انسانوںکا خون بہانے والوں کو معاف بھی نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی ایک وحشیانہ فعل ہے اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :