پاکستان ریلوے کا لاہور اور نارووال کے درمیان سفاری ٹرین چلانے کا اعلان

جمعہ 19 اپریل 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان ریلوے نے لاہور اور نارووال کے درمیان سفاری ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا،ٹرین صبح جا کر شام کو واپس لاہور آیا کرے گی۔لاہور سے نارووال تک سفاری ٹرین چلانے کا فیصلہ کرتار پور گورودوارہ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نارووال میں واقع کرتار پور گورودوارہ تک آمد و رفت کے لئے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مقیم سکھوں اور واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ گورو دوارہ کرتار پور صاحب کو دیکھنے کے خواہشمند غیر سکھ شہریوں کے لئے یہ سفاری ٹرین روایتی ذریعہ سفر سے زیادہ سیاحتی سفر کا ذریعہ ہو گی۔

سفاری ٹرین آج (ہفتہ ) 20اپریل کو لاہور سینارووال جائے گی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز سے اس ٹرین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔12کوچز پر مشتمل سٹیم انجن سے چلنے والی سفاری ٹرین صبح 8بجے لاہور سے نارووال کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین مسافروں کو واپس لے کر شام 5بجکر 20منٹ پر نارووال سے لاہور روانہ ہوگی۔