پاکستان کو سیاسی طور پر کمزور کرنا تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد ہی: عابد حسین صدیقی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دوسری بار منتخب ہونے والے صدر مملکت آصف علی زرداری کی تقریر کے دوران تحریک انصاف نے ہلڑ بازی کرکے اور صدر مملکت کے خطاب کے دوران رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششوں سے بتادیا ہے کہ اس جماعت کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ کیسے اپنے ملک کے خلاف سازشیں کرنی ہیں اور کیسے ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، اس جماعت نے پہلے سعودی عرب کے خلاف بیان دیا اور پھر سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کے وقت اسمبلی کے اندر ہلڑ بازی کی اور عملی طور پر بتا دیا کہ پاکستان کو سیاسی طور پر کمزور کرنا اس جماعت کی سیاست کا مقصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جماعت ایک باقاعدہ پاکستان دشمن عناصر کے ہاتھوں مکمل طور پر کھلونا بن چکی ہے اس جماعت کی منفی سیاست کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہئے۔