امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل مقرر

جمعہ 19 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے منصورہ میں جاری بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے پہلے روز شوریٰ سے مشاورت کے بعد امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں لیاقت بلوچ،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی کو نائب امراء جماعت اسلامی پاکستان مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دیگر نائب امراء کے لئے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید نائب امراء اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا تقرر بعد ازاں کیا جائے گا۔