عمرایوب کا ملک بھرمیں شدید بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار

جمعہ 19 اپریل 2024 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا ملک بھر میں شدید بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار ،قیمتی جانوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہری ہمدری اور تعزیت کااظہار بھی کیا ، سوگوار خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

عمر ا یوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے ناگہانی آفات میں صوبے اور ادارے بھرپور کام کریں اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :