کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مچھلی منڈی کے لئے متبادل جگہ جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 19 اپریل 2024 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی ہدایات گھنٹہ گھر مچھلی منڈی منتقلی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود ازخود گھنٹہ گھر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی کو مچھلیوں کی تمام دوکانیں سیک کرکے مالکان کو مچھلی منڈی کے لئے متبادل جگہ جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیںتفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر تاریخی بازار گھنٹہ گھر ہریٹیج ٹریل کی خوبصورتی متاثر کرنے اور علاقے کو شدید مشکلات اور نقصان سے دوچار کرنے والی مچھلی منڈی کی ہنگامی بنیادوں پر شہر سے باہر منتقل کرنے کی غرض سے کمشنر ڈویژن ریاض خان محسود نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو مچھلی منڈی کے تمام دوکانوں کو سیل کر کے کاروبار شہر سے باہر جی ٹی روڈ چغل پورہ منتقل کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا کی ہدایات پر مچھلی منڈی کے لئے جی ٹی روڈ چغل پورہ میں متبادل دوکانیں مختص کی گئی تھی تاہم مچھلی منڈی کے دوکاندار تاخیری حربے استعمال کر رہے تھے جس پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ازخود گھنٹہ گھر پہنچ کر مالکان کو دوکانیں خالی کرنے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو دوکانیں سیل کر کے سامان منتقلی کے لئے ہدایات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی اور ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کو ہریٹیج ٹریل فوڈ اسٹریٹ کی دیکھ بھال، مرمت، تزئین و آرائش اور صفائی کی باقاعدہ ذمہ داری سونپ کر فوکل پرسنز مقرر کردیں تاکہ دوبارہ اس کو شکست و ریخت سے بچایا جا سکے