راولپنڈی، منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اورناجائزا سلحہ کے خلاف کاروائی

15ملزمان گرفتارکر کی4 کلو سے زائد چرس،2بوتل36لیٹر شراب،اسلحہ مع ایمونیشن اور چاقوبرآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اورناجائزا سلحہ کے خلاف کاروائی میں 15ملزمان گرفتارکر کی4 کلو سے زائد چرس،2بوتل36لیٹر شراب،اسلحہ مع ایمونیشن اور چاقوبرآمدکر لیا تھانہ واہ کینٹ پولیس نے زبیر سی1کلو 300 گرام چرس،تھانہ پیرودہائی پولیس نے نصیر سی1کلو720گرام چرس،عثمان سی250گرام چرس،تھانہ ریس کورس پولیس نے ناصر علی سی700گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سجاد احمد سی520گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے رضوان شہزاد سی200 گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے یشوع سی10لیٹر شراب، شارون سی8لیٹر شراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ندیم گل سی8لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے زعفران سی10لیٹر شراب،تھانہ کلرسیداں پولیس نے وارث سی2بوتل شراب، تھانہ سول لائنز پولیس نے سعد احمد سی1پستول30بور،تھانہ صدر واہ پولیس نے شاہ جیل سے 1پستول30بور،تھانہ صد ربیرونی پولیس نے احمد علی سے 1پستول30بور،تھانہ نصیر آباد پولیس نے فیصل شہزاد سے چاقو برآمدکرلیا۔