ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس روہڑی سرکل کی کاروائی، ایک منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 22:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس (ای پی ایس )روہڑی سرکل کی کاروائی ،دوران گشت ایک منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ،سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس و ڈائریکٹر جنرل ایکسائیز نارکوٹکس سندھ کی خصوصی ہدایات سندھ کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر ای پی ایس روہڑی سرکل کی ٹیم نے ایکسائیز انسپکٹر قمر الدین سیال کی نگرانی میں روہڑی کے قریب بیڑی چوک پر دوران گشت منشیات فروش شیر محمد عرف شیرو ولد شفیع بندھانی کو پانچ سو گرام ہیروئن پوڈر سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 1997کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

#