کامسٹیک سکالر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ نجابت علی کا یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ نجابت علی نے کامسٹیک کے ممتاز سکالرز پروگرام کے تحت ملائیشیا میں یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

کامسٹیک کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ نجابت علی بائیو میٹریلز، ڈرگ ڈیلیوری سسٹم، میڈیکل ڈیوائس ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، وہ ریوایو میڈیکل ٹیکنالوجیز کے سی ای او ہیں جو ایک اہم طبی آلات اور صحت کی دیکھ بھال کے آلات کی تحقیق و ترقی کی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر امریکہ میں ہے اور پاکستان میں بھی اس کی تحقیقی سہولت موجود ہے۔

بیان کے مطابق ان کا دورہ یونیورسٹی ٹیکنالیوجی مارا کے کالج آف انجینئرنگ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ نجابت علی نے دورے کے دوران فیکلٹی آف فارمیسی ہسپتال السلطان عبداللہ اور کالج آف انجینئرنگ میں لیکچر دیئے۔ انہوں نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا میں بزنس انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن سینٹر کو بائیومیڈیکل مصنوعات کی کمرشلائزیشن کے بارے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے او آ ئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کو بڑھانے میں کامسٹیک کے کردار پر گفتگو کی۔