ایبٹ آباد، روٹی کی قیمت میں کمی کے بعد وزن و ریٹ پر عملدرآمد، متعدد نان بائیوں پر جرمانہ عائد

جمعہ 19 اپریل 2024 20:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 ایبٹ آباد ثناء فاطمہ نے پرائس کنٹرول اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا۔ چکن گوشت کی فروخت، گوشت کی قیمتوں میں اضافے پر کارروائی عمل میں لائی اورحفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نان بائیوں کی جانب سے ریٹس میں کمی کے باوجود کمی نہ کرنے اور وزن میں کمی کی بنا پر متعدد نان بائیوں پر جرمانہ اور نوٹسز جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ روٹی کی قیمت سے متعلق اپنی شکایات سے ضلعی کنٹرول روم، پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ، مرستیال ایپ یا فوڈ آفس کو مطلع کریں تا کہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔