باردانہ کے حصول کیلئے جمع شدہ درخواستوں کی سکروٹنی جاری ہے، ترجمان محکمہ خوراک پنجاب

جمعہ 19 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب میں گندم خریداری کے حوالے سے محکمہ خوراک پنجاب کا باردانہ کے حصول کیلئے جمع شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری پالیسی کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی درخواستوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار کی اہلیت جانچنے میں محکمہ خوراک پنجاب کا کوئی کردار نہیں ، پالیسی کے تحت درخواستوں کی سکروٹنی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پی آئی ٹی بی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ گندم خریداری پالیسی کے مطابق 6 ایکڑ تک کے کاشتکار درخواست جمع کروانے کے اہل تھے، پالیسی کے مطابق اہل کاشتکاروں کو درخواست کی منظوری کے میسجز بھیجے جا رہے ہیں، درخواستوں کی سکروٹنی مکمل ہونے پر محکمہ خوراک شیڈول کے مطابق گندم خریدے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں 393 گندم خریداری مراکز قائم اوران مراکز پر باردانہ پہنچا دیا گیا ہے۔ درخواست کی منظوری کے میسجز ملنے پر کاشتکار متعلقہ سینٹرز سے رابطہ کریں، محکمہ خوراک شیڈول کے مطابق گندم کی خریداری کا آغاز کریگا۔

متعلقہ عنوان :