صدر مملکت کا بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

جمعہ 19 اپریل 2024 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔