ل* صدر مملکت ا?صف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

اسلام ا?باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) صدر مملکت ا?صف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک کی ملاقات کی ہے ۔یئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، پاکستان میں ترکیے کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاجاجے کی بھی ملاقات میں شرکت تھے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا، زمینی ٹرانسپورٹ کم قیمت ہے، دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے ،ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب ا?ئیں گے ، ترکی پاکستان کا مخلص دوست ہے ، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاک- ترکیے تعلقات اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی صورت میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں ، پاکستان اور ترکیے کے مابین ٹرانسپورٹ روابط سے اقتصادی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا، پاکستان ترکیے کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی طورپر مفید تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت نے ادب اور شاعری کے شعبوں میں دو طرفہ ثقافتی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر مملکت۔