Live Updates

ذ*بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں : عظمیٰ بخاری }فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا کہ بشری بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں، پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشری بی بی کو زہر دیا گیا ، محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی، برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ۔ لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات