قیدیوں کے بنائے گئے قالینوں کے ڈسپلے سینٹر کا افتتاح

ڈسپلے سنٹر مارکیٹ سے کم قیمت میں معیاری کارپٹ فراہم کر یگا‘ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) قیدیوں کی مالی آسودگی، خاندان کی کفالت میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، قیدیوں کے بنائے گئے معیاری اور بہترین قالین مارکیٹ میں فروخت ہوں گے جس سے قیدیوں کو مالی فائدہ ہو گا، ہوم سیکرٹری پنجاب نورالاامین مینگل نے شادمان میں کارپٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل نے کہا کہ ڈسپلے سنٹر سے اعلی کوالٹی رامٹیریل سے تیار اون اور سلک کارپٹ کی بہتر قیمت موصول ہو گی، ڈسپلے سنٹر مارکیٹ سے کم قیمت میں معیاری کارپٹ فراہم کر ے گا۔

ایک اسکوائر فٹ کارپٹ مارکیٹ کی قیمت 5ہزار کی نسبت سینٹرل جیل ڈسپلے سنٹر پر 1341روپے میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسپلے سینٹر 444اے شادمان نزد ٹولنٹن مارکیٹ لنک جیل روڈ پر قائم کیا گیا ہے، ڈسپلے سینٹر صبح 10بجے سے رات 10بجے تک کھلا رہے گا۔ ڈسپلے سنٹر پر دستانے، فٹبال ہسپتال کی چادریں اور چارپائیاں بھی فروخت ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :