صوابی، طیش میں آکر نو جوان بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) موضع گل خان بانڈہ گوہاٹی میں دوران تکرار طیش میں آکر نوجوان بیٹے نے باپ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

سرفراز خان نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ ان کے بیٹے ابرار خان اور پوتے 15 سالہ سنان خان ولد ابرار کا اپنے باپ کے ساتھ تکرار شروع ہوئی اس دوران ابرار نے سنان خان پر لاٹھی سے وار کئے جس پر سنان خان نے غصے میں آکر کمرے کے اندر چلا گیا ان کے پیچھے ابرار کمرے میں چلا گیا اس دوران سنان خان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے اپنے والد ابرار کو قتل کر دیا اور ملزم فرار ہوگئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔