سوات ،ڈیزل سے بھراٹینکر ڈرائیور سے بے قابوہوکر کھائی میں جاگرا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے جاونڈ میں ڈیزل سے بھراٹینکر ڈرائیور سے بے قابوہوکر کھائی میں جاگرا ۔جس کے نتیجے میں کئی لیٹرتیل ضائع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی اور بھاری مشینری سے گاڑی کو کھائی سے نکال باہر کردیا جبکہ ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔