گوجرانوالہ،جیل پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:55

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) گوجرانوالہ میں جیل پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔اہل علاقہ نے پولیس اہلکار اور اس کے بھائی کی درگت بنا ڈالی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سے جان چھڑائی۔دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :