ایوب اسٹیڈیم میں قائم فٹنس جم کا افتتاح 25 اپریل کو کیا جائے گا،جاوید انورشاہوانی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل کے افسران اور ملازمین محکمے کی ترقی اور اس کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی کو ترقی ملے اور اس کے نتائج مزید بہتر طریقے سے سامنے آ سکیںیہ بات انہوں نے جمعہ کو محکمہ کھیل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل آصف لانگو دیگر افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی اجلاس میں محکمے کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں ترقیاتی اسکیمات، ایوب اسٹیڈیم کی سیکورٹی نظام کو بہتر بنانے، ملازمین کو درپیش مسائل ان کی محکمانہ ترقی، لواحقین کی بھرتیاں، گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ سمیت کئی امور زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاوانی نے کہا کہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں موجود فٹنس جم کا افتتاح 25 اپریل بروز جمعرات کیا جائے گا جس میں مرد و خواتین کے لیے مختلف اوقات میں تربیت یافتہ مرد و خاتون تربیت دینے کے لیے موجود ہوں گے جس میںآنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے مرد و خواتین کے تعاون سے اس سکول کے بچے بچیوں کو چھٹی کے دن مختلف کھیلوں کی آگاہی اور کھیلوں کی تربیت دی جائے گی جو کہ ہفتہ وار ہوگی۔

لواحقین کوٹے کے حوالے سے سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان نے ہدایات کی کہ ان کی کاغذی کاروائی جلد پوری کی جائے تاکہ بھرتیوں کا عمل شروع کیا جا سکے ملازمین کی محکمانہ ترقی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہر ملازم کو اس کا حق ملنا چاہیے اور اس پر جلد کام مکمل کیا جائے۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایوب سپورٹس کمپلیکس کی سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جائے مین گیٹ پر وردی میں ملبوس سیکورٹی گارڈ اور چوکیدار تعینات کیے جائیں جو کہ اندر آنے جانے والوں کی جانچ پڑتال کر یں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ محکمے کی ترقی اور اس کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی کو ترقی ملے اور اس کے نتائج مزید بہتر طریقے سے سامنے ا سکیں۔

متعلقہ عنوان :