ح*جمعیت علماء اسلام بلاتفریق بلاتعصب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے

ً20 اپریل کو ضلع پشین کی سرزمین پر ناجائز نااہل حکمرانوں کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کرے گی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:35

_کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے جنرل کونسل کا اہم اجلاس بمقام کلی شمشوزئی مولانا حافظ محی الدین کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں جنرل کونسل کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت اجلاس میں آہم فیصلہ کئے گئے 20 اپریل کو جییوآئی ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر کے قیادت میں یونٹ سے کارکنوں کی بھرپور قافلہ ضلع پشین جائیں گے عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزاں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے مولانا محمد طاہر توحیدی شیر احمد رہیسانی عبدالقدیر خان اور عبدالاحد جتک کے قیادت میں کمیٹی قائم کیا کہ وہ بجلی کی اعلی احکام سے بات چیت کریں گے ایندہ یونٹ کے اجلاسات میں کارکنوں سے بھرپور انداز میں شرکت کی استداد کی گئی اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا محمد قسیم مولانا حافظ محی الدین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جمعیت علماء اسلام نے ہردو میں عوام کی مسائل کے حل کیلئے جنگ لڑیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں عوامی مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرے جمعیت علماء اسلام انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا محکمہ کے اعلی احکام نے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس نہیں لیا تو جمعیت علماء اسلام عوامی طاقت سے سخت احتجاج کاراستہ اپنا ے گی آخر میں جمعیت طلبہ اسلام خلفائے راشدین کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے صدر حافظ ہدایت اللہ سبحانی کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی گئی آخر میں اجلاس کے شرکاء کو پرتکلف عصرانہ دیا گیا۔