رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان عید میلہ کا افتتاح کردیا

جمعہ 19 اپریل 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان عید میلہ کا افتتاح کیا، تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشن کے مطابق ایمان پاکستان عید میلہ کا انعقاد کرایا گیا،ایمان پاکستان عید میلہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان سے لوگ ایمان پاکستان عید میلہ میں شرکت کریں گے ،ایمان پاکستان عید میلہ کو انٹرنیشنل لیول پر بھی اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے ۔فرح عظیم نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کو بھی خصوصی طور پرمدعو کیا گیا ہے،ہمارے بچے اور خواتین ہمیشہ ایونٹس انعقاد نہ کرانے کی شکوہ کرتے تھے۔