سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 02:45

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) کمپریسڈ نیچرل گیس(سی این جی) سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔سی این جی صارفین پرسپلائی ویلیوکے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی جبکہ ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابقریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد،گوجرخان جبکہ ریجن ٹو سندھ اورپنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔