ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے‘ زین قریشی

21 اپریل کانتیجہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ 21 تاریخ کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ جیسے 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا ایسے ہی21 اپریل کو ووٹ دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔21 اپریل کو آنے والا نتیجہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا۔