Live Updates

عوام گھروں سے نکلیں پی ٹی آئی امیدواروں کوکامیاب بنائیں‘فرخ جاوید مون

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی مخالفین کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ عوام گھروں سے نکلیں پی ٹی آئی امیدواروں کوکامیاب بنائیں، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی مخالفین کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی،آج 21اپریل کوعوام عمران خان کے امیدواروں کو بھاری اکثر یت سے کامیاب بنا ئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ باشعور ووٹرز 8 فروری کی طرح آج21 اپریل کو بھی گھروں سے باہر نکل کر حق اور سچ کا ساتھ دیں گے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے پی ٹی آئی آئین قانون اور عوام کے حق حکمرانی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات