پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانیں اور افراد کی چیکنگ

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانیں اور افراد کی چیکنگ کی گئی ، ریس کورس پولیس نے عابد مجید روڈ جبکہ ایئرپورٹ پولیس نے گلزار قائد اور گردونواح میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں 39 گھروں، 12 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 74 دوکانیں اور 218 افراد کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :