پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد،دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے پاس آئوٹ کیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے اعزازت تقسیم کیے

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 14 ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آؤٹ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا معائنہ اور خطاب کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکیہ کے چیفس آف جنرل اسٹاف نے اعزازت تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی شمشیر پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبدا للہ کو دی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر افسر محمد عبدا للّٰہ جاوید کو دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمندر پار گولڈ میڈل سعودی عرب کے سینئر انڈر افسرفہد بن عاقل کو دیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی چھڑی 14 ویں مجاہد کورس کے انڈر افسر الیاس خان کو جبکہ کمانڈنٹ چھڑی جونیئر انڈر افسر دانش ستار کو دی گئی۔