الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کردیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر (ای ایم سی سی) قائم کردیا ہے۔ ہفتہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس سنٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہوگی۔ ان کی شکایت کے بروقت ازالہ کیلئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کیلئے چار سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں شکایات کے اندراج کیلئے ای ایم سی سی سنٹر کے عملہ سے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کرسکتے ہیڈ۔

کمیشن نے عوام کی سہولت کیلئے ای ایم سی سی میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051-111327000 ہے۔ ای ایم سی سی پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جاسکتی ہیں۔