دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:10

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 40ہزار 100کیوسک اور اخرج 5ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 81ہزار کیوسک اور اخراج 81ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 81ہزار 200کیوسک، اخراج 81ہزار 200کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 62ہزار 900کیوسک اور اخراج 15ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 24ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔

بیراج:جناح میں آمد 78ہزار کیوسک اور اخراج 74ہزار 300 کیوسک،چشمہ میں 73ہزار 200کیوسک اوراخراج 66ہزار 100کیوسک، تونسہ میں آمد ایک لاکھ 26ہزار 900کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14ہزار 900 کیوسک،گدو میں آمد 35ہزار 300کیوسک اور اخراج 35ہزار 300کیوسک، سکھر میں آمد 32ہزار کیوسک اور اخراج 7ہزار 800کیوسک ، کوٹری میں آمد 5 ہزار 500کیوسک اور اخراج 300کیوسک، تریموں میں آمد 8ہزار 300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں آمد 2ہزار 700کیوسک اور اخراج صفر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر:تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1436.19فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.701 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1128.20ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.002 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔