اسلام آباد کیپٹل پولیس نے 24گھنٹوں کے دورا ن 16 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپٹل پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن 16 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیوں کے دورا ن 16جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ آ بپا رہ پولیس ٹیم نے دو ملزمان عثمان غنی اور ذیشان پر ویز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد خنجر اور 720گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم مراتب علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1060گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پو لیس ٹیم نے غیر قا نو نی طور پر پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان محمد عاقب اور محمد اویس کو گرفتار کرلیا، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے ملزم نقیب خا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس ٹیم نے غیر قانو نی طو رپر پٹر ول فروخت کر نے پر تین ملزمان شیر علی، لیا قت خا ن اور شیر افضل کو گرفتار کرلیا، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیم نے تین ملزمان قائم علی،شیر افضل اور عمر حفیظ کو گرفتار کرکے 1065گر ام چرس اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، تھانہ پھلگر اں پولیس ٹیم نے ملزم امجد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس ٹیم نے ملزم حا مد شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 3600گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیم نے ملزم سعد محمد کو گرفتار کرکیے اس کے قبضہ سے تیس لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے ملزم تیمور خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 23لیٹر شراب برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میںمقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا "آئی سی ٹی "15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔