Live Updates

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن

گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے، 165 ملزمان گرفتار، 159 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے مارے گئے، منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث 165 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 159 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 94 کلو چرس، 432 گرام آئس اور 1881 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

ترجمان پنجا ب پولیس نے مزیدکہاکہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15962 چھاپے مارے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف 7623 مقدمات درج کرتے ہوئے 8097 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 5220 کلو چرس، 95 کلو ہیروئن، 26 کلو سے زائد آئس، 216 کلو افیون، 102816 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو منشیات کی سپلائی چین کو جڑ سے ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ماڈرن نشہ آور ڈرگز کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور نوجوان نسل کا مستقبل خراب کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات